(قذافی بٹ) تحریک انصاف کی سینٹ الیکشن کی تیاریاں، جوڑ توڑ شروع، تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ق) میں مذاکرات آج ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق چودھری محمدسرورکی حمایت ،متفقہ امیدوارکیلئےدونوں جماعتیں سر جوڑیں گی، اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید مسلم لیگ ق کے ساتھ مذاکرات کرینگے، دونوں جماعتوں کا تین تین رکنی وفد مذاکرات میں حصہ لے گا۔
آج سیکڑئیٹ میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) میں مزاکراتی عمل ہوگا اور چودھری محمد سرور جو سینٹ میں پنجاب کی سیٹ میدوار ہیں اس حوالے سے بھی بات چیت بھی کی جائے گی، کوشش کی جارہی ہے کہ مسلم لیگ (ق) کے سات اراکین اسمبلی چودھری سرور کو سینٹ الیکشن میں ووٹ دیں، اس حوالے سے میٹنگ کی جائے گی جس میں تفصیل سے بات ہو گی۔