(عرفان ملک) احتیاط سے ڈرائیور کریں، سفر کی منزل موت نہیں، سٹی نیوز نیٹ ورک نے لاہور کی تاریخ کی سب سے بڑی ٹریفک آگاہی مہم کا آغاز کر دیا، شہر بھر میں آگاہی کیمپس، واکس، سیمینارز منعقد کیے جائیں گے، آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سٹی نیوز نیٹ ورک کی جانب سے شہر کی تاریخ کی سب سے بڑی ٹریفک آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا، لاہوریوں کو ٹریفک سے آگاہی دینے کیلئے 28 مقامات پر کیمپس لگائے جائیں گے، روزانہ شہر کی دو اہم شاہراہوں پر کیمپس لگائے جائیں گے، پہلے روز آج قرطبہ اور فیصل چوک میں آگاہی کیمپ لگایا گیا۔ میئر لاہور، سی ٹی او رائے اعجاز، ایم پی ایز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد بھی مہم میں پیش پیش ہوں گے۔
رواں ماہ 34 ٹریفک روڈ سیفٹی آفیسر سٹی 42 کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور تعلیمی اداروں میں ٹریفک آگاہی کیلئے خصوصی سیمینار منعقد کریں گے۔