نبیل ملک:طویل عرصے سے متاثر فلائٹ آپریشن کو معمول پر لانے کے لئے ایئربلیو انتظامیہ نے ویتنام کی نجی فضائی کمپنی "وائیت جیٹ" سے تین طیارے ویٹ لیز پر حاصل کر لیے۔
ائیربلیو کے بیڑے میں شامل جہازوں کی بیرون ملک سالانہ مرمت کی وجہ سے طیاروں کی کمی کا سامنا ہے۔ اسی کمی کو پورا کرنے کرنے کے لیئے اب ایئربلیو انتظامیہ نے ویت نام کی نجی کمپنی "وائیت جیٹ" سے جہاز ویٹ لیز پر حاصل کر لیئے ہیں۔ اس سے قبل قومی ائیرلائین بھی ویتنامی کمپنی "وائیت جیٹ" سے ویٹ لیز پر طیارے حاصل کر چکی ہے۔