ویب ڈیسک: سوات میں موٹر کار اور ہائی روف گاڑی میں خطرناک تصادم کے باعث 1 شخص جاں بحق ہوگیا، 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے مطابق خطرناک تصادم میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ روڈ ایکسیڈینٹ کا واقعہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو نزدیک ہسپتالوں میں منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ 3 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔