ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کاسولر سسٹم صارفین کے لئے بڑا ریلیف 

 لیسکو کاسولر سسٹم صارفین کے لئے بڑا ریلیف 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)لیسکو نے سولر سسٹم کے بائی ڈائریکشنل میٹرز کی آؤٹ سورس پالیسی ختم کر دی، سولر کنکشن لینے والے صارفین کو چھتیس ہزار کی بجائے تینتیس ہزار چھ سو روپے کا ڈیمانڈ نوٹس دیکر میٹرز کا اجراء ہو گا۔

 لیسکو نے سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنے والے صارفین کو ریلیف دے دیا ۔کمپنی نے بائی ڈائریکشنل میٹرز کی خریداری کے این او سی جاری کرنے پر پابندی لگا دی ہے، پابندی کے دوران صارفین کو لیسکو سستے داموں بائی ڈائریکشنل میٹرز فروخت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق لیسکو نے بائی ڈائریکشنل میٹر کی قیمت تینتیس ہزار چھ سو روپے مقرر کر دی ہے جبکہ مارکیٹ میں بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت چھتیس سے چالیس ہزار روپے تک مقرر کی گئی تھی ، کمپنی کی جانب سے میٹرز کی فراہمی پر صارفین کو پانچ سے چھ ہزار روپے کی بچت ہو گی۔کمپنی نے بائی ڈائریکشنل میٹرز کا سٹاک ملنے پر آؤٹ سورسنگ ختم کی ہے۔