وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیپا میں ٹریفک روانی کو بہتر کرنے کا منصوبہ ری ڈیزائن کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیپا میں ٹریفک روانی کو بہتر کرنے کا منصوبہ ری ڈیزائن کر دیا
کیپشن: Mohsin raza Naqvi, File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)وزیراعلی محسن سپیڈ کے ساتھ ساتھ کمال حکمت عملی طے کرنے کے بھی ماہر نکلے ، شہر میں چھ مقامات پر ٹریفک کی روانی کو بہتر کرنے کے منصوبے کے ڈیزائن پر وزیراعلی کے تحفظات کو دور کرنے کے بعد ستر کروڑ کی بچت بھی ہوگئی ۔

 پہلی مرتبہ کسی بھی ترقیاتی منصوبے کی لاگت بڑھنے کی بجائے خاطر خواہ کمی سامنے آئی ہے،ٹیپا کے شہر میں چھ مقامات پر ٹریفک کی روانی کو بہتر کرنے کا منصوبہ ری ڈیزائن کردیا گیا،ڈیزائن پر وزیراعلی کے تحفظات کو دور کرنے کے بعد 70 کروڑ کی بچت بھی ہوگئی۔
وزیراعلی کی زیر صدارت ایل ڈی اے گورننگ باڈی کو 1 ارب 30 کروڑ کا منصوبہ پیش کیا گیا تھا،وزیراعلی نے لاگت زیادہ ہونے اور ڈیزائن میں غیر ضروری اضافے پر اہم نکات اٹھائے تھے۔ٹیپا دو روز مسلسل ورکنگ کرکے منصوبے کی لاگت کو خاطر خواہ نیچے لے آیا اورمعمولی تبدیلیوں اور ڈیزائن پر نظر ثانی کرنے کے بعد منصوبے کی لاگت میں 70 کروڑ تک کمی آئی۔
منصوبے میں شامل طویل انٹر سیکشن کو کم کرنے اور اسفالٹ کی بچت سے لاگت میں خاطر خواہ کمی ہوئی،نگران حکومت نے منصوبے کی لاگت کو کم کرکے سرکار کی بچت کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔
ماضی میں حکومتوں کی جانب سے منصوبے منظوری کے بعد بے تحاشا اضافے کا شکار نظر آتے تھے،ٹیپا قادر توپباش چوک ، کھوکھر چوک ، نشتر چوک ، گجومتہ سمیت6 مقامات پر کم لاگت سے کام شروع کرے گا۔