لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں  میں بدستور سرفہرست

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں  میں بدستور سرفہرست
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مائدہ وحید)فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ،لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں  میں بدستور سرفہرست رہا۔
شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 229ریکارڈ،جنریشن پرائیویٹ لمیٹڈ 445،شاہراہ قائداعظم پر شرح 411ریکارڈ،یو ایس قونصلیٹ 411 جبکہ ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 282ریکارڈ کی گئی۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 لاہور میں موسمی تغیر کے باعث ماہ دسمبر  سردی دکھانے میں فی الوقت ناکام ہے حالانکہ شہر لاہور میں دسمبر کے مہینہ میں شدید سردی پڑتی ہے تاہم لاہور کے موسم پر ایلنینو سسٹم اثر انداز رہا ہے جس کے باعث ماہرین کی جانب سے بتایا گیا کہ درجہ حرارت نارمل سے زیادہ ریکارڈ کیا جائے گا۔