(علی ساہی)گاڑی مالکان پریشان،کئی ماہ قبل فیسیں ادا کرنے کے باوجود 24ہزار سے زائد گاڑیوں کےرجسٹریشن کارڈز جاری نہ ہوسکے۔پی آئی ٹی بی کی جانب سے کارڈز تیار کرنے والی کمپنی کو ڈیٹا فراہم نہ کرنے کی وجہ سے کارڈز التوا کا شکار ہوگئے۔لاہور موٹر برانچ میں سینکڑوں شہریوں کی درخواستیں موصول ہونے کے باوجود ڈیٹا نہ ہونے کی وجہ سے کارڈز جاری نہ ہوسکے۔
گاڑیوں کے رجسٹریشن کارڈکا حصول شہریوں کے لئے خواب بن گیا ہے کیونکہ شہریوں کےلئے ایکسائز کے ساتھ ساتھ اب پی آئی ٹی بی بھی مشکلات کا سبب بننے لگا۔ایکسائز حکام کے مطابق 24ہزار سے زائد گاڑیوں کےرجسٹریشن کارڈزکا ڈیٹا پی آئی ٹی بی میں زیر التوا ہیں جبکہ بار بار آگاہ کرنے کے باوجود ڈیٹا کارڈز بنانے والی کمپنی کو نہ بھجوایاگیا۔
لاہور میں رجسٹریشن کارڈز نہ ملنے کی وجہ سے سینکڑوں درخواستیں موصول ہو گئیں ہیں اسکے باوجود حکام پی آئی ٹی بی میں ڈیٹا نہ بھجوانے کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے۔