زرداری شجاعت ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

زرداری شجاعت ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق صدر آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ہونے والی حالیہ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے تجویز دی کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اسمبلی نہ توڑیں، مشاورت سے نیا سیٹ اپ بنایا جا سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت کو یقین دلایا کہ نئے سیٹ اپ میں حمزہ شہباز وزیرِ اعلیٰ نہیں ہوں گے۔چوہدری شجاعت نے آصف علی زرداری کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے بات کرنے یقین دہانی کرائی ہے۔

واضح رہے کہ 5 دسمبر کو ہونے والی ملاقات میں سابق صدر آصف علی زرداری نے نئی سیاسی حکمت عملی پر چوہدری شجاعت حسین کو اعتماد میں لیا تھا۔ آصف علی زرداری نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال اور ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر اتحادیوں سے مشاورت شروع کر دی ہے۔

اس سلسلے میں آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer