(عمران یونس)محکمہ ہائر ایجوکیشن نے شہر کے سرکاری کالجز میں ایم فل اور ایم ایس پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نے شہر کے سرکاری کالجز میں ایم فل اور ایم ایس پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ابتدائی طور پر لاہور کے دس سرکاری کالجز میں ایم فل اور ایم ایس پروگرام کروایا جائے گا۔تاریخ میں پہلی دفعہ سرکاری کالجز میں مذکورہ پروگرام شروع ہونگے۔سائنس اور آرٹس دونوں مضامین میں ایم فل اور ایم ایس کروایا جائے گا۔