ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پراپرٹی کی نئی قیمتوں کا تعین؛ مالکان کیلئے اہم خبر

 New Property Prices
کیپشن: property
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایف بی آر نے پراپرٹی کی نئی قیمتوں پر عمل درآمد 16 جنوری تک روک دیا،ویلیوایشن کمیٹیاں 10 جنوری تک پراپرٹی کی قیمتوں پر اپنی تجاویز کو حتمی شکل دیں گی۔

تفصیلات کےمطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جائیدادوں کی نئی قیمتوں پر عمل درآمد 16 جنوری تک روک دیا ہے،پراپرٹی کی نظر ثانی شدہ ویلیوایشن کا اعلان 15 جنوری کو کیا جائے گا،ایف بی آر نے تمام چیف کمشنرز کو ویلیوایشن ریو کمیٹیاں قائم کرنے کا حکم دے دیا۔

 ایف بی آر ذرائع کے مطابق تمام چیف کمشنرز 10 دسمبر تک ویلیوایشن ریویو کمیٹیاں قائم کریں،کمیٹیاں تمام ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے مشاورت کریں گے،ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے نمائندے کمیٹیوں کے سامنے اپنی تجاویز پیش کرسکتے ہیں،ایف بی آر سٹیٹ بینک ماہرین اور ٹاون پلانرز کے ساتھ مشاورت کرے گا۔
ویلیوایشن کمیٹیاں 10 جنوری تک پراپرٹی کی قیمتوں پر اپنی تجاویز کو حتمی شکل دیں گی،ویلیوایشن کمیٹیوں کی سفارشات کو 15 جنوری تک جاری کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایف بی آر نے پراپرٹی کے خسرہ نمبر ختم کر کے آسان شناخت دینے کا فیصلہ ہواہے، بورڈ آف ریونیو رہائشی اور کمرشل پراپرٹیز کے لئے الگ الگ نمبر الاٹ کرے گا۔پراپرٹی کے خسرہ نمبرز ختم کرکے ون ٹو تھری نمبر لگانے کا منصوبہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں خسرہ نمبر ختم کرنےکے لئےشہر لاہور کا ماڈل تیار کر لیا گیا ہے۔ رہائشی اور کمرشل عمارتوں کے لیے الگ الگ نمبر دئیے جائیں گے۔ لاہور میں نیا ماڈل نافذ ہونے کے بعد پورے صوبے میں اس کا اطلاق کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer