ویب ڈیسک : ماڈل ٹاون کچہری سےفرار ہونےوالے ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ ۔گرفتاری کیلئےبنائی گئی سپیشل ٹیموں نےفرار ہونے والے چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن کچہری کےبخشی خانے میں لڑائی جھگڑے کےبعد گیارہ ملزم فرار ہو گئے تھے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نےواقعہ کانوٹس لے لیا اور سی سی پی او سے رپورٹ طلب کی تھی ۔۔ ایس ایس پی اپریشنز مستنصر فیروز نے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
ایس ایس پی مستنصر فیروز کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں احمد علی ، حیدر علی ، فیصل مسیح ، پرویز دین ، جاوید احمد اور محمد احسن شامل ہیں جن کو پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا ۔ پولیس نے ملزمان کے فرار کا بھی الگ سے مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔ ایس ایس پی مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ باقی ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔