مہنگائی میں ایک بار پھر اضافہ، غریب کیلئےدووقت کی روٹی بھی مشکل

مہنگائی میں ایک بار پھر اضافہ، غریب کیلئےدووقت کی روٹی بھی مشکل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مہنگائی میں ایک بار پھر اضافہ ،اوپن مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں کے ریٹ میں ایک بار پھر اضافہ، مختلف دالوں کے ریٹس میں10 روپے سے40 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔
 مہنگائی کے آفٹر شاکس،اوپن مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں کے ریٹ میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق دال چنا کے ریٹ میں دس روپے کا اضافہ،دال چنے کا ریٹ 140 روپے سے بڑھ کر 150 روپے کلو ہوگیا۔دال ماش کے ریٹ میں 40 روپے کا اضافہ،ریٹ 225 روپے کلو ہو گیا۔دال مونگ کا ریٹ 130 روپے سے بڑھ کر 170 روپے کلو ہوگیا۔کالے چنے کا ریٹ میں دس روپے اضافہ، ریٹ 150روپے کلو ہوگیا۔

دال مسور کے ریٹ میں 30 روپے کا اضافہ، ریٹ 170 روپے سے بڑھ کر 200 روپے کلو ہوگیا۔ثابت مسر کا ریٹ کا 40 روپے اضافہ سے200 روپے کلو ہوگئے۔سفید چنے بھی 26 روپے اضافہ سے 196 روپے کلو ہوگئے۔چاول کا ریٹ بھی 115 سے بڑھ کر 130 روپے کلو ہوگئے۔۔ریٹ میں اضافہ پر شہری پریشان ہوگئے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے ہمیں ڈپریشن زدہ کردیا ہے،مہنگائی کنٹرول نہ ہوئی تو لوگ خودکشیوں پر مجبور ہوجائے گے۔