پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کی بڑی وکٹ گرادی

PPP-PML-N
کیپشن: PPP-PML-N
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کی مشہور سیاسی شخصیت، سابق صوبائی وزیر فاروق یوسف گھرکی نے  پاکستان مسلم لیگ( ن) کو خیرباد کہہ کر پیپلز پارٹی  میں شمولیت اختیار کر لی۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر مملکت آصف زرداری او رپیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کی دعوت پر فاروق گھرکی نے دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہا کہ واپس پیپلزپارٹی میں آگیا ہوں، پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں۔

 دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے لاہور میں پی پی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جب بھی مشکل وقت گزارا ہے، پیپلزپارٹی کے ورکرز نے بھرپور ساتھ دیا، پیپلزپارٹی کشمیر سے کراچی تک بھٹو کا جھنڈا لگا ہوا ہے، میں نے دوستوں سے بات کی تھی کہ پیپلزپارٹی کیلئے پنجاب میں الیکشن مشکل نہیں، ہماری اپنی کمزوریاں ہوتی ہیں، کل کے الیکشن میں زبردست رزلٹ رہا، میرا اندازہ پچاس  ہزار ووٹ تھا اگر ہم ووٹرز ٹرن آؤٹ بڑھا دیتے تو 50 ووٹ لے سکتے تھے، پاکستان آج بہت بڑے خطرے میں ہے، دنیا پاکستان کو توڑنا چاہتی ہے، ہم نے پاکستان کو بچانے کا عہد کیا ہوا ہے، پاکستان کیلئے لڑیں ، پاکستان کو بچائیں گے اور پاکستان کو کامیاب ملک بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کامیابی کی طرف جا رہے تھے جب آراو الیکشن کروائے گئے اور دھاندلی سے الیکشن جیت لیے گئے، کل جس حلقے میں الیکشن ہوا، یہ 77ء کے بعد میاں صاحب حلقے بناتے رہے،جب یہ حلقہ تھوڑا بڑا تھا محترمہ بی بی شہید بھی اس حلقے سے الیکشن جیتی تھیں۔