ویب ڈیسک : غازی آباد پولیس کی کارروائی، سوشل میڈیاپرناجائز اسلحہ کی نمائش کرنےپر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےملزم ابوبکر کو گرفتار کرلیا.
سوشل میڈیاپرناجائز اسلحہ کی نمائش کرنےپر غازی آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےملزم ابوبکر کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم نے ناجائز اسلحہ کے ساتھ تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھیں، ایس ایچ او غازی آباد مدثراللہ کا کہنا تھا کہ ملزم کی تصاویر سامنے آنے پر فوراً گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزم کے قبضے سے پستول اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرکے لوگوں کو ہراساں کرنے کی کسی کو اجازت نہیں۔