ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروے ایم ٹو اور ایم تھری کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

motorway M2
کیپشن: motorway M2
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : موٹروے پر شدید دھند کے باعث بند موٹروے ایم ٹو اور ایم تھری کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ایم ٹو ایک گھنٹہ 55 منٹ جبکہ ایم تھری ایک گھنٹہ پندرہ منٹ بعد ٹریفک کے لئے کھولا گیا۔

 موٹروے پررات بھر شدیددھند چھائی رہی جس کے باعث حد نگاہ کم ہوگئی، سفر کرنا مشکل ہوا تو شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے موٹروے کو بند کر دیا گیا، موٹروے ایم ٹو کو بابو صابو کے مقام پر بند کیا گیا، اسی طرح موٹروے ایم تھری کو بھی بند کیا گیا، ایم تھری پر سمندری تک دھند کا راج تھا۔

موٹروے حکام نے ایم ٹو کو صبح 6 بج کر 45 منٹ جبکہ ایم تھری کو 6 بج کر 50 منٹ پر ٹریفک کیلئے بند کیا جبکہ حدنگاہ بہتر ہونے پرایم ٹو کو صبح 8 بجے کر 30 منٹ اور ایم تھری کو صبح 8 بج کر دس منٹ پر کھول دیا گیا۔