ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور کے شہریوں  کیلئے بڑے تعمیراتی پیکج کا اعلان کردیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور کے شہریوں  کیلئے بڑے تعمیراتی پیکج کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور  کے لئے بڑی خبر،  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شہر بے مثال  کے لئے 60 ارب کے 8 میگا پراجیکٹ بنانے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے شہریوں  کے لئے بڑے تعمیراتی پیکج کا اعلان کیا ہے، 60 ارب کے اس میگا پیکج میں ہیلتھ کے شعبے  کے لئے  1000 بستروں پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنایا جانا شامل ہے،  ہسپتال کی تعمیر پر 7 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جائے گی۔

شاہکام چوک میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباو کے پیش نظر وہاں انڈر پاس کی تعمیر کا کام شروع ہے، عوامی فلاح کے اس منصوبے پر 1.3 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے،دس انڈر گراونڈ واٹر ٹینک بنائے جائیں گے۔ اس منصوبے پر 1 ارب روپے لاگت آئے گی۔ گلاب دیوی ہسپتال میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے ایک ارب روپے کی لاگت سے انڈر پاس بنایا جائے گا۔

اقبال ٹاون کریم بلاک مارکیٹ میں اسی مقصد  کے لئے ایک اعشاریہ پانچ ارب سے اوور ہیڈ برج تعمیر کیا جائے گا، اندرون لاہور میں کاروباری اوقات میں ٹریفک کے بڑھتے رش کو کم کرنے  کے لئے ریلوے سٹیشن سے شیر انوالہ گیٹ تک 4.5ارب سے اوور ہیڈ برج بنایا جائے گا۔

موڑ سمن آباد ملتان روڈ پر 1.5 ارب کی لاگت سے اوور ہیڈ برج، ٹھوکر نیاز بیگ پر یورپین سٹینڈر کا بس ٹرمینل بھی تعمیر کیا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer