ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپرین متاثر

لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپرین متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید ) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ آپرین متاثر، لاہور آنے جانے والی ملکی وغیر ملکی 6پروازیں منسوخ، 8تاخیر کا شکار رہیں۔
 
تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ فلائٹ انکوائری کے مطابق دبئی جانے والی پرواز پی اے 416 ، دبئی سے آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 417، کراچی سے آنے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 520، کراچی جانے والی پرواز ای آر 521، کراچی سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306، کراچی جانے والی پرواز پی کے 307 کومنسوخ کردیا گیا، متعدد پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار بھی رہیں۔

لاہور سے استنبول جانے والی ترکش ائیر کی پرواز ٹی کے 715 آٹھ گھنٹے،استنبول سے آنے والی پرواز ٹی کے 714 بھی آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، ابوظہبی سے آنے والی اتحاد ائیر کی پرواز ای وائے 243 چھے گھنٹے دس منٹ، ابوظہبی جانے والی اتحاد ائیر کی پرواز ای وائے 244 چھے گھنٹے ، دوحہ سے آنے والی قطر ائیر کی پرواز کیو آر 628 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار رہیں۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer