گلبرگ (زین مدنی ) اداکارہ صاحبہ نے کہا ہے کہ خلوص کے بغیر کامیاب زندگی گزارنا ممکن نہیں‘ میں نے کبھی کسی کام میں جلد بازی کی اور نہ ہی ریمبو کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ کرتی ہوں.
اداکارہ صاحبہ کا کہنا تھاکہ خلوص کے بغیر کامیاب زندگی گزارنا ممکن نہیں‘ میں نے کبھی کسی کام میں جلد بازی کی اور نہ ہی ریمبو کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ کرتی ہوں، فلموں میں کام کی پیش کش ہو رہی ہے مگر حالات کو دیکھنے کے بعد ہی کام کرنے کی حامی بھروں گی۔
لاہور میں ایک تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ صاحبہ نے کہا کہ مجھے شوبز نے جو عزت دی اس کا تصور بھی نہیں تھا لیکن اصل وجہ یہ ہے کہ میں نے کبھی بھی کسی کے خلاف کوئی سازش کی اور نہ ہی لڑائی جھگڑنے والی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ اگر انسان میں خلوص ہو تو کامیاب زندگی گزارنا مشکل نہیں خلوص سے انسان کو ہر چیز مل جاتی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ صاحبہ ماضی کی مشہور اداکارہ نشو کی بیٹی ہیں۔ 1990ءکی دہائی میں وہ اپنے کیرئیر کے عروج پر تھیں جب انہوں نے اپنے ہی ساتھی اداکار جان ریمبو (افضل خان) سے شادی کر لی۔ شادی کے بعد صاحبہ نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لی اور مکمل طور پر ایک گھریلو وائف بن کر زندگی گزارنا شروع کر دی۔
فلمی جوڑیاں بہت کم ایسی ہیں جو شادی کے بعد کامیاب زندگی گزارتی ہیں ،لیکن جو گزارتے ہیں وہ کمال کرتے ہیں ۔صاحبہ نے اپنی شادی شدہ زندگی میں کچھ ڈراموں اور ٹیلی ویژن شوز میں کام کیا اور یہ کام ان کا اپنے شوہر کے ساتھ ہی تھا۔