ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے مریم نواز کا عدالت سے رجوع

ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے مریم نواز کا عدالت سے رجوع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( یاور ذوالفقار ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے نام ای سی ایل نکالنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ پیر کے روز درخواست پر سماعت کرے گا۔

مریم نواز کی جانب سے درخواست میں وفاقی حکومت اور چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کا موقف سنے بغیر نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا، وہ عدالتوں میں ڈیڑھ سال تک مسلسل پیش ہوتی رہیں، نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام غیر قانونی ہے۔ مریم نواز نے موقف اپنایا ہے کہ وہ اپنے والد کے ساتھ خود اس وقت بیرون ملک سے پاکستان آئیں جب ان کی والدہ شدید بیمار تھیں۔

مریم نواز نے استدعا کی ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک 6 ہفتوں کے لیے 1 بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ مریم نواز شریف نے پاسپورٹ واپس لینے کے لیے بھی ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی۔ ہائیکورٹ نے مریم نواز کی ضمانت منظور کرنے کے بعد انہیں پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

درخواست پر سماعت پیر کے روزجسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کرے گا۔