اشتہاری مجرموں کا بچنا اب ناممکن، نیا سافٹ ویئر تیار

 اشتہاری مجرموں کا بچنا اب ناممکن، نیا سافٹ ویئر تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی) اشتہاری اور ریکارڈ یافتہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے لاہورپولیس نے نیا سافٹ ویئر تیار کرلیا، سی سی پی اولاہورکا کہنا ہےکہ ابتدائی طور پر سیف سٹی کے50 کیمروں میں نیا سافٹ ویئرانسٹال کیا گیا ہے،ملزم کےسامنے آتے ہی الرٹ جاری ہوگا۔

سیف سٹی کی جانب سے شہر کے اہم مقامات جہاں عوام کی آمدورفت زیادہ رہتی ہے وہاں فیشل ریگنائزیشن کیمرے نصب کیے گئے ہیں، کیمروں کی مدد سے اشتہاریوں کی گرفتاری عمل میں لائی جانی تھی لیکن سسٹم آٹومیٹک نہ ہونے کی وجہ سے خاطرخواہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

سی سی پی لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا ہےکہ ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری ملزمان کو پکڑنے کیلئے جدید سسٹم متعارف کرادیا ہے، پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 50 کیمروں کے ذریعے نئے سافٹ وئیر کے تحت ملزمان کی مانیٹرنگ کی جائے گی، جیسے ہی ملزمان کیمروں میں نظرآئیں گے، الرٹ جاری ہوگا، جس کا متعلقہ پولیس کو میسج چلا جائے گا اور ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری ملزمان کا سارا ریکارڈ سیف سٹی کے پاس موجود ہے، پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد باقی کیمروں کو بھی نئے سافٹ وئیر پر منتقل کیا جائے گا،جبکہ متعدد کیمروں کی لوکیشن بھی ٹھیک کی جائے گی تاکہ انکا استعمال موثرثابت ہو۔

Sughra Afzal

Content Writer