اورنج لائن ٹرین 10 دسمبر کو پہلی بار پورے روٹ پر چلے گی

اورنج لائن ٹرین 10 دسمبر کو پہلی بار پورے روٹ پر چلے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کا فزیکل انفراسٹرکچر مکمل، 10 دسمبر کو ٹرین کو پہلی بار بجلی سے پورے روٹ پر آزمائشی طور پر چلایا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آزمائشی ٹرائل کی منظوری دیدی، ٹرین کاڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک ٹرائل رن کیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، تقریب میں چینی کمپنی سی آر نورینکو، چینی قونصل جنرل، صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی بھی شرکت کریں گے۔

وزیراعلیٰ ڈیرہ گجراں اسٹیشن سے ٹرین میں سوار ہوں گے، اورنج ٹرین کے ٹرائل رن کی تقریب علی ٹاؤن میں ہوگی، جہاں عثمان بزدارتقریب سے خطاب کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ٹرین کے روٹ کے نیچے سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا کام جلد مکمل کیا جائے، شہریوں کی مشکلات کے ازالے کیلئے ٹریفک مینجمنٹ پر بھرپور توجہ دی جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer