(شہباز علی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، سرفراز احمد پروٹیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق انضمام الحق کی سربراہی میں قائم قومی سلیکشن کمیٹی نے ٹیم انتطامیہ سے مشاورت کے بعد 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، فاسٹ باؤلر محمد عامر کے ساتھ ساتھ شان مسعود، فخرزمان اور شاداب خان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جب کہ محمد رضوان کو دوسرے وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
قومی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم میں سرفرازاحمد (کپتان) امام الحق، فخر زمان، شان مسعود، اظہر علی، حارث سہیل، بابر اعظم، محمد رضوان، یاسر شاہ، شاداب خان، محمد عباس، حسن علی، محمد عامر، فہیم اشرف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین، دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 11 جنوری سے جوہانسبرگ میں شروع گا۔
Pakistan Test squad for the series in South Africa #SAvPAK pic.twitter.com/HVv4LFmfWg
— Saj Sadiq (@Saj_PakPassion) December 7, 2018