حکومت نے کسانوں کے تمام مطالبات مان لئے

حکومت نے کسانوں کے تمام مطالبات مان لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی) حکومت کی جانب سے کسانوں کے تمام مطالبات مان لئے گئے۔ ٹھوکر نیاز بیگ پر جاری تین روز سے جاری آل پاکستان کسان اتحاد کا دھرنا ختم ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ چوک پر آل پاکستان کسان اتحاد کا دھرنا ختم ہو گیا۔ حکومت کی جانب سے کسانوں کے تمام مطالبات مان لئے گئے۔ چئیرمین آل پاکستان کسان اتحاد چوہدری انور کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اب گنے کا ریٹ 180 روپے فی من مقرر کرنے اوراتوار سے شوگر ملز کھلنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

اس کے علاوہ جن مل مالکان نے کسانوں کے پیسے دبانے کی کوشش کی تو حکومت ان کے خلاف قانونی کاروائی کرے گی، گندم فی من 1300 سو روپے مقرر کی جائے گی۔ کھاد اور بجلی کے مسائل پر بھی کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور تمام معاملات میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار گارنٹر ہیں، دوسری طرف کسانوں کا کہنا تھا کہ اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے تین دن انہوں نے سخت سردی میں گزارے کیونکہ جب کسان خوشحال ہو گا تو پاکستان خوشحال ہو گا۔

مطالبات کی منظوری پر کسانوں نے خوشی کا اظہار کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے اپنے وعدوں سے پھرنے کی کوشش کی تو وہ موٹروے اور پنجاب اسمبلی کو بند کر دیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer