ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف کا رائیونڈ ہسپتال کا دورہ، مریضوں کو ادویات نہ ملنے پر برہم

شہباز شریف کا رائیونڈ ہسپتال کا دورہ، مریضوں کو ادویات نہ ملنے پر برہم
کیپشن: City42 - Shahbaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمرا سلم ): وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف  کا اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر رائیونڈ ہسپتال کا دورہ، ادویات نہ ملنے کی شکایات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رائیونڈ کا اچانک دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مریضوں اور لواحقین سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے استفسار کیا۔ ایک مریض کی جانب سے ادویات نہ ملنے کی شکایت پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور فوری طور پر مریض کو ادویات فراہم کرنے کا حکم دیا۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ اربوں روپے کے وسائل مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کے لئے دیئے گئے ہیں۔ ایسی شکایات آئندہ برداشت نہیں کی جائیں گی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے مختلف وارڈز میں مریضوں کی عیادت بھی کی۔