(قذافی بٹ، نادیہ مرزا): لاہور کالج برائے خواتین جیل روڈ میں سیرت کانفرنس ہوئی، مہمان مقررین نے سیرت النبی پر روشنی ڈالی۔سیرت النبی کانفرنس میں ڈاکٹر حماد لکھوی، ڈاکٹراکرم چودھری اور ڈاکٹر حافظہ شاہدہ پروین نے سیرت النبی پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ سیرت النبی کانفرنس کے دوران طالبات نے حضور نبی کریم ﷺ کی بارگاہ عالیہ میں گلہائے عقیدت بھی پیش کیے۔ پروفیسر مس حفصہ منیر، شعبہ اسلامیات کی تمام پروفیسرز اور طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔