رانا ثنااللہ کی نااہلی کیس کی جلد سماعت کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

رانا ثنااللہ کی نااہلی کیس کی جلد سماعت کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر
کیپشن: City42 - Rana Sanaullah
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف): صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کی نااہلی کیس کی جلد سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ راناثنااللہ نے جسٹس علی باقر نجفی کے بارے میں متنازعہ بیان دے کر عدلیہ کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری مجلس وحدت المسلمین ناصرعباس شیرازی کی جانب سے صوبائی وزیر قانون کے استعفے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی گئی ہے۔ جس میں پنجاب حکومت، الیکشن کمیشن اور رانا ثنااللہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبائی وزیر قانون راناثنااللہ نے سانحہ ماڈل ٹائون انکوائری ٹربیونل کے فاضل جج جسٹس علی باقر نجفی کے حوالے سے متنازعہ بیان دیا۔ رانا ثنااللہ نے عدلیہ کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی کوشش کی۔ رانا ثنااللہ کے عدلیہ متنازعہ بیان کے بعد رکن اسمبلی رہنے کا قانونی جواز کھو چکے ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ رانا ثنااللہ کی نااہلی کے لئے ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کے روبرو درخواست زیر سماعت ہے۔

 درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ معاملے کی حساسیت اور اہمیت کے پیش نظر رانا ثنااللہ نااہلی کیس کی جلد سماعت کی جائے۔