جماعت اسلامی کا امریکی فیصلے کیخلاف جمعہ کو یوم احتجاج منانے کا اعلان

جماعت اسلامی کا امریکی فیصلے کیخلاف جمعہ کو یوم احتجاج منانے کا اعلان
کیپشن: City42 - Jamaat-e-Islami Siraj ul Haq
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ ): جماعت اسلامی نے امریکی صدر کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کے خلاف جمعے کو یوم احتجاج منانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے عوام سے 8 دسمبر کو امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کیخلاف عوام سے پرامن احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔ جمعے کو ملک بھر میں پُر امن احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، مساجد میں مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی۔

سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینا جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف ہے، امریکی صدر نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران متحد ہو کر امریکی فیصلے کے خلاف لائحہ عمل کا اعلان کریں۔