(سٹی 42): سابق صدر آصف علی زردای نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو ٹیلی فون کیا، دونوں رہنماؤں نے سانحہ ماڈل ٹائون کی انکوائری رپورٹ اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے سابق صدر آصف علی زرداری نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے ٹیلیفون پر موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت کی۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اور طاہرالقادری کے درمیان آج ملاقات بھی متوقع ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے آصف علی زرداری کو اسلام آباد میں جلسہ کامیاب ہونے پر مبارکباد بھی دی۔