توقیر اکرم :رہنما پیپلز پارٹی امجد جٹ کی جانب سے گورنر سردار سلیم حیدر کے اعزاز میں تقریب کااہتمام کیا گیا ۔رائیونڈ میں منعقدہ تقریب میں جیالوں نےگورنر کا والہانہ استقبال کیا ۔
سردار سلیم حیدر نےتقریب سےخطاب میں کہا آج پیپلز پارٹی پنجاب میں دوبارہ کھڑی ہورہی ہے، ہم سب کو ایک ہونا ہے۔
عزیز الرحمان چن سمیت پیپلزپارٹی کےدیگررہنمائوں اورکارکنوں نےتقریب میں کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ گورنر پنجاب کی کاوشوں کو سراہاگیا۔شرکاکاکہناتھاپیپلزپارٹی ہی ملک کو مشکل وقت سے نکال سکتی ہے۔تقریب میں بیرسٹر عامر حسن،چوہدری یونس اوردیگرشریک تھے