امریکی یوٹیوبر نے بھارتی میوزک کمپنی" ٹی سیریز" کیخلاف"اعلان جنگ"کر دیا

Americal Youtuber,Indian music company,Twitter,T series,City42
کیپشن: File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)امریکی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے عالمی شہرت یافتہ یوٹیوبر" پیو ڈی پائی" کےلیے بھارتی میوزک کمپنی "ٹی سیریز "کے خلاف "اعلان جنگ" کردیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے ٹوئٹر پر یہ اعلان جنگ کیا ہے کہ وہ اب ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ سبسکرائبرز رکھنے کی دوڑ میں میوزک کمپنی" ٹی سیریز" کا پیچھا کریں گے۔ 

 یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائبرز رکھنے والا چینل" ٹی سیریز" ہی ہے, تاہم اس کے بعد مسٹر بیسٹ کا  نمبر ہے۔,ٹی سیریز کے سبسکرائبرز کی تعداد 24 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ہے جبکہ مسٹر بیسٹ کو پسند کرنے والے 17 کروڑ 30 لاکھ ہیں۔ 

 مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں مسٹر بیسٹ نے سبسکرائبر کی تعداد واضح کرتے ہوئے ٹی سیریز کو نمبر ون چینل کا اعزاز حاصل کرنے پر چیلنج کردیا,انہوں نے تحریر کیا کہ "وہ یہ سب کچھ پیو ڈی پائی کے لیے کر رہے ہیں۔ "

 واضح رہے کہ 2018 میں پیو ڈی پائی یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائبر رکھنے والا چینل تھا۔

تاہم ٹی سیریز نے اپنی بڑھتی مقبولیت اور دیکھنے و سننے والوں کی تعداد کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پیو ڈی پائی کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ 

 واضح رہے کہ ٹی سیریز اور پیو دی پائی کی سبسکرائبر کی جنگ میں بھی مسٹر بیسٹ نے پیو ڈی پائی کی بھرپور حمایت کی تھی۔