ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بذریعہ ٹرین سفر کرنے والوں کے لئے تشویشناک خبر

Train shedule disturbed,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے کے باعث ٹرین آپریشن متاثر۔ لاہور سے واپس کراچی جانے والی ٹرینیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوتی رہیں۔ ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہونے سے مسافروں کو شدید دشواری کاسامنا،ریلوے حکام کی جانب سے بروقت اطلاع نہ ملنے پر مسافر در بدر کی ٹھوکریں کھانے لگےہیں۔
نواب شاہ ٹرین حادثے کے باعث ٹرین آپریشن متاثرہوگیاہے۔ لاہور ریلوے سٹیشن میں لوگوں کا رش ہے۔لاہور سے کراچی جانے والی پاک بزنس ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا۔ مسافروں کو ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کروانےکی ہدایات کی گئیں۔ جبکہ قراقرم ایکسپریس کو کل صبح 5بجے روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ریلوے حکام کی جانب سے بروقت اطلاع نہ ملنے پر مسافرہیں۔آن لائن ٹکٹ بک کروانے والے مسافروں کو ٹکٹوں کی ری فنڈنگ میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈی ایس ریلوے لاہور سفیان سرفراز ڈوگر، ڈویژنل کمرشل آفیسر غلام فرید نے لاہور ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا۔ مسافروں کو ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔