ویب ڈیسک: پاکستانی معروف اداکار سمیع خان نے اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری مداحوں سے شیئر کردی۔
پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈرامے ’دل سے دل تک‘ سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والے اداکار سمیع خان نے گزشتہ روز انسٹا گرام پر ایک سٹوری لگائی جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کی پیدائش کے حوالے سے بتایا۔
انہوں نے لکھا کہ ’ماشاء اللہ، الحمد اللہ بے حد خوشی کے ساتھ یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے گھر ایک ننھے چمکتے ستارے کی آمد ہوئی ہے، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں‘۔ مذکورہ سٹوری میں جہاں اداکار نے اپنے نومولود بیٹے کے پاؤں کی تصویر شئیر کی وہیں انہوں نے بیٹے کا نام ’شاہ میر خان‘ لکھا۔ واضح رہے کہ سمیع خان نے 24 مارچ 2009ء میں شانزے خان سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔