اسرار خان : گلشن اقبال پولیس نے کارروائی کے دوران 3رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں غلام مرتضیٰ عرف ببلو،بابر اور ساجد شامل ہیں، ملزمان ڈکیتی،سنیچنگ اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان سے2 پستول و گولیاں،25 ہزار نقدی،5موبائل فونز برآمد کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ڈکیت گینگ کے گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔