جنید ریاض : قلندر پورہ میں سرکاری سکول کی چھت گر گئی۔
گورنمنٹ گرلز سکول میں 2کمرے زمین بوس ہوگئے،سکول کی چھت گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔موسم گرما کی چھٹیوں کے باعث سکول بند تھا ۔لاہور میں مختلف سکولوں کی عمارتوں کو مخدوش قرار دیا گیا ہے ۔سی ای او ایجوکیشن کا متعلقہ ڈی ای او کو سکول کا دورہ کرنے کا حکم دے دیا ۔