الیکشن کمیشن کا عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : توشہ خانہ کیس میں سزا ملنے کے بعد الیکشن کمیشن نے عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت جاری ہے۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے حکام اور ارکان نے شرکت کی۔اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت سے توشہ خانہ کیس میں سزا ملنے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ سزا یافتہ ہونے پر اب عمران خان پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتے اس لیے الیکشن کمیشن اب قانونی طور پر عمران خان کو پارٹی کی چیئرمین شپ  سے برطرف کرنے کا حکم جاری کرے۔

 اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن کے پولیٹکل فنانس ونگ نے فائل تیار کرنا شروع کردی اور کچھ دیر بعد اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔دریں اثنا اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج پر حکام کو بریفنگ دی گئی۔ مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں ہوں گی یا نہیں اجلاس میں غور کیا گیا۔ الیکشن کمیشن مردم شماری کے بعد آئینی اور قانونی آپشنز پر غور کررہا ہے۔

الیکشن کمیشن نے مشاورت کی کہ عام انتخابات کیلئے نئی مردم شماری کرائی جائے یا نہیں، نئی مردم شماری میں عام انتخابات میں کتنی تاخیر ہوگی؟ اس حوالے سے قانونی ٹیم نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ دی۔

Ansa Awais

Content Writer