اٹک جیل میں قیدی عمران خان  کو بی کلاس ملی ہےاور۔۔۔، پڑھیئے ملاقاتی وکیل کے انکشافات

Atok Jail, Imran Khan, PTI, Jail manual, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ مجرم چئیرمین تحریک انصاف کی اٹک جیل میں پہلی ملاقات کروا دی گئی ہے،چئیرمین تحریک انصاف کے وکیل نے اٹک جیل میں  ان سےملاقات کی، ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک فیملی سے فون پر رابطہ نہیں ہوسکا۔ 

 جیل حکام کے مطابق سابق وزیراعظم نے ابھی تک اپنے عزیزواقارب کے 5 فون نمبر نہیں دیئے۔ان کی جانب سے فیملی کے ارکان کے فون نمبر فراہم کرئے جانے کےبعد  ان نمبروں کی ویریفیکیشن کرکے  ان نمبروں سے ہفتہ میں 4بار 20 منٹ بات کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ چئیرمین تحریک انصاف کو ابھی تک جیل مینیو کے مطابق کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔

 وکیل کے زریعہ سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق سابق وزیر اعظم کی جانب سے کسی مخصوص کھانے کی درخواست نہیں کی گئی،ان کے روزانہ کی بنیاد پر کئے جانے والے میڈیکل ٹیسٹ نارمل ہیں،ہفتے کے روز جیل منتقلی کے بعد انہیں بی کلاس میں  رکھا گیا اور اسکے مطابق مراعات فراہم کردی گئی تھیں۔

 سزا یافتہ قیدیوں والے کپڑے سابق وزیراعظم پہنیں گے یا نہیں یہ فیصلہ حکومت کرے گی،ابھی تک سابق وزیراعظم اپنے کپڑے استعمال کررہے ہیں۔