ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی: پاکستان اور چین آج مدمقابل ہونگے

ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی: پاکستان اور چین آج مدمقابل ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اپنا چوتھا میچ آج چین کیخلاف کھیلے گا ۔

رپورٹ کے مطابق ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور  چین آج ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگے۔ پاکستانی کھلاڑی محمد عبداللہ  کی آج کے میچ میں شرکت مشکوک ہے کیونکہ محمد عبداللہ بھارت میں گلے کی انفکیشن کا شکار ہو گئے ہیں۔ٹیم مینجر کا کہنا ہےکہ عبداللہ  کو  گلے کی انفیکشن کے ساتھ ہلکا بخار بھی ہے، ان کا علاج چل رہاہے۔پاکستانی ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پرہے جبکہ چین کی چھٹی پوزیشن ہے۔

 میگا ایونٹ میں آج مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا۔ آج بھارتی ٹیم جنوبی کوریا اور جاپان کی ٹیم ملائیشیا سے بھی نبرد آزما ہو گی ۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بھارت کے شہر چنئی میں جاری ہے ۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر