ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مری جانے والوں پر ایک اور بڑی پابندی لگا دی گئی  

مری،راولپنڈی،ضلعی انتظامیہ،مال روڈ،جھینگا گلی،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) راولپنڈی ضلعی انتظامیہ  کی جانب سے ہوٹل بکنگ کے بغیر مری جانے والے سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق ہوٹل بکنگ کے بغیر آنے والے سیاحوں کو  سترہ میل ٹول پلازہ  سے واپس بھیجا جا رہا ہے۔

ترجمان  نے  مزید بتایا کہ سیاحوں کی بڑی تعداد مری آنے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے، شہریوں سےگزارش ہےکہ ہوٹل بکنگ کے  بغیر مری کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

خیال رہےکہ مری میں سیاحوں کا رش لگ گیا ہے، مال روڈ، بھوربن، گھڑیال، جھیکا گلی سمیت مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔