(ویب ڈیسک)لوئر دیر میں گزشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہونے والے تحریک انصاف کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ملک لیاقت کی حالت کے حوالے سے ہسپتال اہم خبر آگئی ۔
ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق ملک لیاقت کی حالت خطرے سے باہر ہے، انہیں آپریشن کے بعد وارڈ میں شفٹ کردیا گیا۔ رکن اسمبلی کو کندھے اور پیٹ میں گولیاں لگی تھیں۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے مزید 3 افراد انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج ہیں جن میں ملک لیاقت کا بھتیجا اور سیکرٹری شامل ہیں۔
دوسری جانب گزشتہ شب ایم پی اے لیاقت خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، ایم پی اے کے بھائی جان عالم اور بھتیجے یاسر خان کی نماز جنازہ آبائی گاؤں گل میدان میں ادا کی گئی۔
واقعہ میں جاں بحق لیوی اہلکار بادشاہ روان کی نماز جنازہ آبائی گاؤں اوچ لوئردیر جبکہ پولیس کانسٹیبل نصیر کی نماز جنازہ پولیس لائن تیمرگرہ میں ادا کی گئی۔