فلسطین پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز

Israel has launched a rocket attack on the Gaza strip
کیپشن: israel attack video
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد)گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینوں کے گھر تباہ کردیئے، فضائی حملوں میں 39 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے، سوشل میڈیا پر اسرائیل کے حملوں کی خوف ناک ویڈیوز بھی وائرل ہورہی ہیں۔

فلسطین کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کیے گئے فضائی حملوں میں اب تک 93 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی حملوں سے ہونے والی ہلاکتوں میں ایک  5 سالہ بچی بھی  شامل ہے، حملوں میں 144 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 650 سے کے قریب گھر بتاہ ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز بھی وائرل ہورہی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر فضائی حملے کئے جارہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by MEGA News (@meganews.pk)

دوسری جانب پاکستان نےاسرائیلی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر حملے کی شدید ترین مذمت کی،ترجمان دفترخارجہ کا کہناہےکہ پاکستان آج اسرائیلی قابض افواج کی حفاظت میں ان اسرائیلی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

اسرائیلی اشتعال انگیز اقدام سے قبلہ اول کے تقدس کو پامال کیا گیا ہے، اسرائیلی اقدامات سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے،ایسے واقعات بین الاقوامی قانون، بین الاقوامی اصولوں اور طریقوں کی صریح خلاف ورزی ہیں، مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کو روکا جائے۔

اسرائیلی اقدامات سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے،مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کو روکا جائے،پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت اور خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے فوری اقدام کرے،اسرائیلی جارحیت اور خلاف ورزیاں خطے میں تشدد، کشیدگی اور عدم استحکام کو ہوا دے رہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer