جگر کے امراض سے متعلق انتہائی اہم معلومات

جگر،امراض،سن یاٹ سین یونیورسٹی،تحقیق،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایک عام عادت ترک کرکے جگر کے تکلیف دہ مرض سے بچا جاسکتا ہے۔

جو لوگ زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں اور کم وقت تک سونے کے عادی ہوتے ہیں ان میں جگر پر چربی بڑھنے کے مرض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔یہ طبی تحقیق چین میں کی گئی۔

سن یاٹ سین یونیورسٹی کی اس تحقیق میں پتہ چلا کہ جو افراد رات کو کم جبکہ دوپہر کو زیادہ وقت تک سوتے ہیں ان میں جگر پر چربی چڑھنے کے مرض کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق نیند کے معیار میں معتدل بہتری سے جگر کی اس بیماری کا خطرہ 29 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔
اس تحقیق میں 5 ہزار سے زیادہ ایسے چینی شہریوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تھا جو جگر پر چربی چڑھنے کے مرض سے متاثر تھے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ رات گئے سونے کی عادت، خراٹے اور دوپہر میں 30 منٹ سے زیادہ کی نیند سے جگر پر چربی چڑھنے کے مرض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔