(ویب ڈیسک) لاہور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نےمیٹرو بس، اورنج لائن ٹرین کے کرائے میں اضافےکی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی۔
تفصیلات کےمطابق مہنگائی کی چکی میں پستے عوام کے لئے بری خبر سامنے آئی، لاہور میں میٹرو بس کا 4 کلومیٹر کا کرایہ 20 روپے کرنے کی تجویز دی گئی جبکہ اورنج لائن ٹرین کاکرایہ علی ٹاؤن سےڈیرہ گجراں تک 60روپے کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔
ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق موجودہ اورنج لائن ٹرین کا مکمل روٹ کاکرایہ 40روپے ہے،سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ 20سے25روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی،کرائے میں اضافے کی حتمی منظوری کابینہ اجلاس میں دی جائے گی،اورنج لائن کے اخراجات بڑھنے پر کرائے میں اضافے کی تجویز دی گئی۔