ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قیمت نیچے آنے پرنواز شریف کا اہم بیان

Nawaz sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد  نواز شریف نے ڈالر کی قیمت نیچے آنے سے متعلق صحافیوں سے گفتگو کی ہے۔

لندن میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز سے ملاقات اچھی رہی۔

ڈالر کی قیمت نیچے آنے پر صحافیوں کی جانب سے نواز شریف کو مبارکباد پیش کی گئی جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ کی برکت چاہیے ہم تو گناہ گار لوگ ہیں، ان شاء اللہ ملک کے حالات بہتر ہوں گے۔

یاد رہے کہ حمزہ شہباز  نے نواز   شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ انا کے پہاڑ پر بیٹھ کر سب کو چور اور ڈاکو کہنے والے ڈیکلیئرڈ صادق اور امین کا قوم محاسبہ کرے گی حکومت اور تمام اتحاد ی جماعتوں نے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

حمزہ نے کہا تھا کہ آنے والا الیکشن اپنے وقت پر 2023 میں ہوگا اور مجھے پوری امید ہے اس میں مسلم لیگ ن کی الیکشن مہم کی قیادت نواز شریف خود کریں گے۔