پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

Petroleum Product Price
کیپشن: Petroleum Product Price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیشی وزارت توانائی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکدم بڑا اضافہ کردیا جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول 130 ٹکا کا ہوگیا۔

بنگلادیشی وزارت توانائی نے 51 اعشاریہ 7 فیصد تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 51.2 فیصد اضافے کے بعد 130 ٹکا (307 پاکستانی روپے) اور ہائی اوکٹین کی فی لیٹر قیمت51.7 فیصد اضافے کے بعد 135 ٹکا (318 پاکستانی روپے) ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل اور مٹی کا تیل 42.5 فیصد مہنگا کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 114 ٹکا (269 پاکستانی روپے 36 پیسے) فی لیٹر ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر مہنگائی کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں، بنگلادیش میں مہنگائی کی شرح 7 فیصد سے زائد ہوچکی ہے جس پر قابو پانے کے لیے حکومت سبسڈی کا بوجھ کم کر رہی ہے۔