ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محرم الحرام کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان کی منظوری

muharram ul haram jaloos
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب کابینہ نے محرم الحرام کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان کی منظوری دے دی۔

صوبے میں 9 اور 10محرم کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، حساس مقامات اور جلوسوں کے راستے پر موبائل سروس بھی بند رہے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ محرم کے جلوسوں اور مجالس کی سی سی ٹی وی کوریج یقینی بنائی جائے۔

قبل ازیں وفاقی دارالحکومت میں محرم الحرام کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی 9 اور 10 محرم الحرام کو ہو گی جبکہ شہر میں دفعہ 14 بھی نافذ رہے گی۔