(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرامانی ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کرتی نظر آرہی ہیں، اداکارہ نے اپنی ایک نئی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جس میں ان کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی معروف اداکارہ حرامانی کی مقبولیت میں اضافے کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انسٹاگرام پر ان کو 61 لاکھ 57 ہزار سے زائد لوگوں نے فالو کیاہوا ہے،اپنی اداکاری بہترین اداکاری کی بدولت ان کو متعدد ڈراموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی، حرامانی ڈراموں سے ہٹ کر پریکٹیکل زندگی میں بھی خوشگوار موڈ میں رہتی ہیں اپنی شیئر کی گئی ویڈیوز اور تصاویر میں ان کو مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نےویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک نئی ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کو ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے، حرامانی کلب میں ڈانس کی کلاس لے رہی ہیں جہاں لڑکے اور لڑکیاں بھی موجود ہیں، ویڈیو میں اداکارہ نے ساحر علی بگا کے گانے ' پیار کی راہ میں چھوڑنے والے' اس پر اور اپنی حالیہ مقبول ہونے والے ڈرامے 'میرے پاس تم ہو' کے گانے پر رقص کیا۔
ویڈیو کے وائرل ہونے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس کو پسند کیا جارہا ہے اور کمنٹس سیشن میں تبصرے کئے جارہے ہیں، ویڈیو کو اب تک 5 لاکھ 52 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔
View this post on Instagram