سٹی 42: ایف آئی اے لاہور نے سینئر صحافی عامر میرکوحراست میں لے لیا، صحافتی برادری نے عامرمیرکو حراست میں لینے پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے عامر میر کو حراست میں لینے کا معاملہ ، مسلم لیگ ن نے احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔عامر میر کو ایف آئی اے کی جانب سے حراست میں لئے جانے پر پیر کے روز پنجاب اسمبلی میں احتجاج کیا جائے گا۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ حکومت غیرجمہوری ، آمرانہ و فسطائی سوچ کی مالک ہے،عامر میر کو فوری رہا کیاجائے۔
دوسری جانب نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے صحافی عامر میر کی گرفتاری کی شدید مذمت کی اور کہا کہ صحافیوں کی غیر قانونی گرفتاریاں قابل تشویش ہیں، عامر میر نے کیا گناہ کیا ہے جو ان کی گرفتار کیا گیا ہے، کیا گرفتاری کے لیے قانونی تقاضے پورے گئے تھے؟
اس حکومت میں صحافیوں کی گرفتاریان اور ان پر تشدد معمول بن چکا ہے، حکومت ایف آئی اے کے ذریعے صحافیوں کو ہراساں کر رہی ہے، عامر میر اورکو جلد از جلد رہا کیا جائے۔