یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی تحقیقات ادھوری، کورونا وائرس کے 16 فیصد نمونوں کی اقسام کا سراغ نہ لگایا جاسکا

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی تحقیقات ادھوری، کورونا وائرس کے 16 فیصد نمونوں کی اقسام کا سراغ نہ لگایا جاسکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  زاہد چودھری : یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی کورونا وائرس پر تحقیق ادھوری۔۔16 فیصد نمونوں میں کوروناکی کونسی اقسام ہیں؟سراغ نہ لگایاجاسکا

  رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں سب سےزیادہ برطانوی قسم ایلفاکی تصدیق ہوئی ۔57 فیصد کیسز میں ایلفا وائرس کی موجودگی ثابت ہوئی جبکہ بھارتی ویرئینٹ کی 14 اور جنوبی افریقین بیٹا وائرس کی 11فیصد  کی تصدیق ہوئی ہے ۔ دوسری طرف۔1،1 فیصد ایلفا پلس484 کے اور نئےویرئینٹ کی تصدیق کی گئی ہے۔ یادرہے دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی نئی اقسام سامنے آرہی ہیں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقسام پہلے سے موجود وائرس کی نسبت زیادہ مہلک اور خطرناک ہیں۔ کورونا وائرس کی اس وقت درجنوں میوٹنیشنز آچکی ہیں۔ ان کی علامات کچھ فرق سے ایک ہی جیسی ہوتی ہیں۔ بچوں اور بڑوں میں متاثر ہونے کی شرح بھی یکساں ہے ۔