ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ایئرپورٹ پر سانپ نکل آیا، عملے کی دوڑیں

Snake in airport
کیپشن: Lahore Airport
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: سانپ ائیرپورٹ فائر اسٹیشن کے کمروں سے نکلا جبکہ ایئرپورٹ عملے نے ڈنڈوں سے مار ڈالا۔ فائر اسٹیشن میں مزید سانپوں کی موجودگی کی اطلاع بھی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سانپ نکل آیا، :سانپ کو دیکھ کر عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔ سانپ ائیرپورٹ فائر اسٹیشن کے کمروں سے نکلا جبکہ ایئر پورٹ کے عملے نے سانپ کو ڈنڈوں سے مار ڈالا۔ فائر اسٹیشن میں مزید سانپوں کی موجودگی کی اطلاع بھی ہے جس سے ایئرپورٹ پر کام کرنے والے عملے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔
سانپ رن وے کے قریب جھاڑیوں سے کمروں میں داخل ہوئے۔ رن وے کے ساتھ جھاڑیوں سے سانپ اور بچھو نکلنا معمول کی بات بن چکی ہے جبکہ عملے کی بارہا شکایات کے باوجود انتظامیہ بے حس بنی ہوئی ہے۔ موذی جانوروں کے کاٹنے سے متعدد ملازمین ہسپتال بھی جاچکے ہیں۔ 

قبل ازیں تھانہ کاہنہ میں بھی اچانک سانپ نکل آئے، سانپوں کو دیکھ کر پولیس چوکی میں تعینات اہلکار خوف کا شکار ہو گئے تھے۔ اہلکاروں کا کہنا تھا کہ چند روز کے دوران پولیس چوکی سے چار سانپ ملے ہیں۔ اہلکاروں نے خود ہی کوشش کرنے کے سانپوں کو مار ڈالا تھا۔

کوٹ رادھا کشن میں ایک گھر سے 28 سانپ نکل آئے تھے۔ یہ سانپ واش روم اور ملحقہ سیوریج لائن میں موجود تھے، جن کی لمبائی ایک فٹ سے لے کر ساڑھے چار فٹ تک  تھی۔ ایک ساتھ اتنے سانپ نکلنے کی خبر سن کر اہل علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا تھا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے تمام سانپ قابو کرلیے تھے۔